آئمہ بیگ اور زین احمد کے درمیان علیحدگی کی خبروں پر وضاحت، افواہوں کی گونج تھم گئی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ اور فیشن ڈیزائنر زین احمد کی شادی کے محض دو ماہ بعد ہی ان کی علیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گئیں۔ سوشل میڈیا صارفین میں اس وقت تشویش پھیل گئی جب زین احمد نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے نہ صرف آئمہ بیگ کو ان فالو کیا بلکہ ان کی شادی کی تصاویر بھی ہٹا دی گئیں۔

latest urdu news

اس غیر متوقع حرکت کے باوجود، آئمہ بیگ نے زین احمد کو انسٹاگرام پر فالو رکھنا جاری رکھا اور ان کے نکاح کی تصاویر بھی ان کے اکاؤنٹ پر برقرار رہیں۔ سوشل میڈیا پر خاموشی کے اس وقفے میں آئمہ کی ایک مبہم انسٹا اسٹوری سامنے آئی جس میں انہوں نے لکھا:
"تم اہم ہو، تمہاری اہمیت ہمیشہ سے ہے، ان دنوں میں بھی، جب تم یہ بھول گئے۔”
اس پیغام نے مداحوں کو مزید الجھا دیا اور علیحدگی کی قیاس آرائیاں تیز ہو گئیں۔

تاہم، بعد ازاں زین احمد کی طرف سے ایک وضاحت سامنے آئی جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ میں خرابی کی وجہ سے کچھ پوسٹس آرکائیو ہوگئیں اور اگر کسی کو بٹ کوائن کے پیغامات موصول ہوئے ہوں تو وہ معذرت خواہ ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے پاس ورڈز تبدیل کر دیے ہیں اور اب سب کچھ معمول پر آ چکا ہے۔

وضاحت کے فوراً بعد زین احمد نے آئمہ بیگ کی شادی کی تصاویر دوبارہ شیئر کر دیں اور انہیں دوبارہ فالو بھی کر لیا، جس کے بعد افواہیں کافی حد تک دم توڑ گئیں۔

زین کی وضاحت کے بعد، آئمہ بیگ نے بھی ایک اور مبہم اسٹوری شیئر کی جس میں لکھا:
"آپ سب ٹھیک تھے، بس، میں یہی کہنا چاہتی ہوں، سننا چاہیے۔”
تاہم، اس پیغام کی اصل وضاحت نہیں کی گئی، جس نے مداحوں کو اندازوں میں ہی مبتلا رکھا۔

واضح رہے کہ آئمہ بیگ نے رواں برس اگست میں زین احمد سے شادی کی تصدیق کی تھی۔ ان کی جوڑی کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا، اور حالیہ خبروں نے ایک بار پھر انہیں سوشل میڈیا پر ٹرینڈنگ میں لا کھڑا کیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter