39
ککرالی: گاؤں مصریہ میں خوفناک ڈکیتی کی واردات پیش آئی، جہاں مسلح ڈاکو ایک گھر میں گھس کر اہل خانہ کو باندھ کر 14 لاکھ روپے مالیت کا قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق واردات کے دوران ڈاکوؤں نے گھر سے 11 لاکھ روپے مالیت کے سونے کے زیورات اور 3 لاکھ روپے نقدی لوٹ لی۔ واردات اس وقت ہوئی جب گھر کے تمام افراد اندر موجود تھے، جنہیں ڈاکوؤں نے زبردستی باندھ کر ایک کمرے میں بند کر دیا۔
واقعے کے بعد اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور قانونی کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ تاہم ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد گرفتاری متوقع ہے۔
گجرات میں بہو کا لرزہ خیز قتل، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر حکومتی ایکشن
علاقہ مکینوں میں واردات کے بعد خوف و ہراس پھیل گیا ہے، جبکہ شہریوں نے سیکیورٹی انتظامات بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔