پنجاب کے 25 اضلاع میں زیرو کرائم ہے: مریم نواز

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دعویٰ کیا ہے کہ صوبے کے 25 اضلاع میں "زیرو کرائم” کی فضا قائم ہو چکی ہے اور عوام خصوصاً خواتین اتنی پر اعتماد ہو چکی ہیں کہ ماں اور بیٹی رات 12 بجے بھی سڑک پر نکلیں تو کوئی خوف نہیں ہوتا۔

latest urdu news

یہ بات انہوں نے پاکپتن میں الیکٹرک بسوں کے آغاز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ جب وہ وزیراعلیٰ بنی تھیں تو صوبے میں جرائم عام تھے، لیکن اب حالات یکسر بدل چکے ہیں۔ ان کے مطابق، "جب عوام کی خدمت کا جذبہ ہو تو کوئی طاقت راستہ نہیں روک سکتی۔”

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ن لیگ کو توڑنے کی کئی دہائیوں سے کوششیں ہو رہی ہیں، مگر پارٹی قیادت ن، م، ش ایک سیسہ پلائی دیوار کی طرح متحد ہے۔ انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا، "جب مخالفین کو تنقید کے لیے کچھ نہیں ملتا تو ’ش‘ سے ’ن‘ نکالتے ہیں، لیکن سب کو آخرکار دھول چاٹنی پڑتی ہے۔”

مریم نواز نے اپنے خطاب میں پنجاب کے ترقیاتی اقدامات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ دیگر صوبوں کے عوام پنجاب جیسی سہولیات کی خواہش رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا، "پنجاب میں عوام کا پیسہ صرف عوام پر خرچ ہوتا ہے، کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ چھوٹے شہروں میں بھی الیکٹرک بسیں چلیں گی۔”

فیلڈ مارشل کی قیادت میں’آپریشن بنیان مرصوص‘کی تاریخی کامیابی :مریم نواز

انہوں نے کہا کہ "اگر پنجاب کے تمام 38 اضلاع ترقی نہیں کریں گے تو پورا صوبہ ترقی یافتہ نہیں کہلائے گا۔” انہوں نے الیکٹرک بسوں کی فراہمی کو تاریخی اقدام قرار دیا اور بتایا کہ مقامی افراد نے ان بسوں کی آمد پر خوشی کا اظہار اس طرح کیا جیسے عید منائی جا رہی ہو۔

مریم نواز نے مزید بتایا کہ چھوٹے شہروں کو سہولیات دینا ان کی اولین ترجیح ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کسان کارڈ کے تحت بغیر سود ڈیڑھ لاکھ روپے قرض دینے، اور حالیہ سیلاب میں کیے جانے والے بڑے ریسکیو آپریشن کی تفصیلات بھی شیئر کیں۔ انہوں نے کہا، "اگر حکومت جاگ نہ رہی ہوتی تو ہزاروں افراد جان سے جا سکتے تھے، لیکن 25 لاکھ لوگوں کو بروقت محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔”

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter