جہلم میں ڈی پی او طارق عزیز سندھو کی زیر صدارت کھلی کچہری کا انعقاد

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

تھانہ کالا گجراں، جہلم میں ڈی پی او طارق عزیز سندھو کی زیر صدارت کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی پی او نے براہ راست سائلین کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں۔

latest urdu news

ڈی پی او طارق عزیز سندھو نے کہا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے، تاکہ پولیس اور عوام کے درمیان رابطے کو مؤثر اور مثبت بنایا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام پولیس سروس ڈیلیوری کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے، جس سے شہریوں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے۔

شہریوں نے ڈی پی او جہلم کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی کھلی کچہریاں عوام کو اپنی شکایات براہِ راست اعلیٰ افسران تک پہنچانے کا ایک مؤثر ذریعہ ہیں، اور اس سے عوام اور پولیس کے درمیان فاصلے کم ہو رہے ہیں۔

کھلی کچہری کے دوران ڈی پی او جہلم نے شرکاء کو بچوں اور بچیوں کے ساتھ ہراسگی کے واقعات کی روک تھام سے متعلق بھی بریفنگ دی۔ انہوں نے والدین، اساتذہ اور کمیونٹی کے افراد پر زور دیا کہ وہ بچوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے آگاہی مہم کا حصہ بنیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع پولیس کو دیں۔

آخر میں ڈی پی او طارق عزیز سندھو نے کہا کہ عوام کے تعاون سے ہی معاشرے کو محفوظ اور پُرامن بنایا جا سکتا ہے، اور پولیس ہر ممکن کوشش کرے گی کہ انصاف سب کو جلد اور بر وقت ملے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter