بھارتی پنجابی گلوکار راج ویر جاوندا 11 دن موت و زندگی کی کشمکش کے بعد چل بسے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی پنجابی گلوکار اور اداکار راج ویر جاوندا سڑک حادثے میں شدید زخمی ہونے کے 11 دن بعد آج 35 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ ہماچل پردیش کے علاقے بیڈی میں 27 ستمبر کو موٹر سائیکل حادثے کا شکار ہوئے تھے اور موہالی کے فورٹس اسپتال میں وینٹی لیٹر پر زیر علاج تھے۔

latest urdu news

راج ویر کو سر اور ریڑھ کی ہڈی پر شدید چوٹیں آئی تھیں اور حادثے کے بعد سے وہ ہوش میں نہیں آ سکے۔ بدھ کی صبح ان کی موت کی تصدیق ہوئی تو پنجابی میوزک اور فلم انڈسٹری میں غم کی لہر دوڑ گئی۔

بھارتی پنجاب کے ایجوکیشن منسٹر ہرجوت سنگھ بینس اور کانگریس کے رہنما امرندر سنگھ راجہ نے سوشل میڈیا پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور انہیں پنجابی موسیقی کا باصلاحیت اور روشن ستارہ قرار دیا۔

راج ویر جاوندا نہ صرف مقبول گلوکار تھے بلکہ انہوں نے اداکاری میں بھی اپنی پہچان بنائی۔ وہ 2018 کی فلم "صوبیدار جوگندر سنگھ” میں نظر آئے اور بعد ازاں "جند جان” اور "مندو تحصیلدارنی” جیسی فلموں میں بھی کام کیا۔

ان کی موت پر ہزاروں مداح سوشل میڈیا پر غم کا اظہار کر رہے ہیں۔ ان کے گانوں پر تعزیتی پیغامات کی بھرمار ہے۔

راج ویر جاوندا کی موت پنجابی میوزک انڈسٹری کا ناقابل تلافی نقصان ہے۔ ان کی آواز، انداز اور فن کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter