انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ستمبر 2025 کے پلیئر آف دی منتھ کے لیے مرد و خواتین کے الگ الگ زمروں میں نامزدگیوں کا اعلان کر دیا ہے۔
مینز کیٹیگری میں بھارت کے ابھشیک شرما، کلدیپ یادو اور زمبابوے کے برائن بینیٹ شامل ہیں۔ ان تینوں کھلاڑیوں نے گزشتہ ماہ شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا، خاص طور پر بھارت کے ابھشیک شرما نے اپنی جارحانہ بیٹنگ سے کئی میچز کا رخ موڑا، جبکہ کلدیپ یادو کی اسپن بولنگ نے بھارت کو فتوحات دلائیں۔
ویمنز کیٹیگری میں بھارت کی سمرتی مندھانا، جنوبی افریقہ کی تزمین برِٹس اور پاکستان کی اوپننگ بیٹر سدرہ امین کو نامزد کیا گیا ہے۔ سدرہ امین نے جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں 293 رنز اسکور کیے، جس میں دو سنچریاں اور ایک نصف سنچری شامل ہے، اور وہ سیریز کی ٹاپ اسکورر رہیں۔
ایشیا کپ میں ناکامی کے بعد صائم ایوب ڈومیسٹک کرکٹ میں فارم بحال کرنے لگے
آئی سی سی کی یہ نامزدگیاں کھلاڑیوں کی ماہانہ کارکردگی کی بنیاد پر کی جاتی ہیں، اور مداحوں کے ووٹ اور آئی سی سی پینل کی مشاورت سے فاتح کا اعلان کیا جاتا ہے۔ سدرہ امین کی کارکردگی نے پاکستانی شائقین کو ایک بار پھر قومی ویمن ٹیم پر فخر کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔