پنجاب میں گندم خریداری کی قیمت 3500 روپے فی من مقرر، جامع منصوبہ تیار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت نے آئندہ سال کے لیے گندم خریداری کا جامع منصوبہ تیار کرتے ہوئے فی من قیمت 3500 روپے مقرر کر دی ہے۔ یہ فیصلہ کاشتکاروں کو بہتر معاوضہ فراہم کرنے اور زرعی معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ حکومت پنجاب اور نجی شعبے کے درمیان اس سلسلے میں باقاعدہ معاہدہ بھی طے پا چکا ہے۔

latest urdu news

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں محکمہ زراعت نے گندم کی پیداوار اور موجودہ ذخائر کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اس وقت صوبے میں گندم کی قلت نہیں اور وافر مقدار میں گندم موجود ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے اس موقع پر کہا کہ کاشتکار ہمارے بھائی ہیں اور حکومت ان کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑے گی۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار گندم کے کاشتکاروں کو ایک ہزار مفت ٹریکٹر فراہم کیے گئے ہیں جبکہ کسان کارڈ کے ذریعے اربوں روپے کی زرعی مداخل (بیج، کھاد، ادویات) فراہم کی گئی ہیں۔

پنجاب بھر کے 200 سے زائد گوداموں سے ذخیرہ کی گئی گندم قبضے میں لے لی گئی

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں ہر قسم کی کھاد کنٹرول نرخوں پر وافر مقدار میں دستیاب ہے، تاکہ کسانوں کو پیداوار کے اخراجات میں آسانی ہو۔ حکومت کی ان کوششوں کا مقصد زرعی شعبے کو ترقی دینا اور کاشتکاروں کو معاشی طور پر خودمختار بنانا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter