کراچی: اورنگی ٹاؤن میں بیوی کے ہاتھوں شوہر قتل، گھریلو جھگڑا جان لیوا بن گیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی: اورنگی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر ساڑھے گیارہ میں گھریلو تنازع ایک افسوسناک واقعے میں تبدیل ہو گیا، جہاں بیوی نے شوہر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق 35 سالہ محمد حسین گھریلو جھگڑے کے دوران گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔ ابتدائی تحقیقات میں پولیس نے بتایا کہ فائرنگ مقتول کی بیوی نے کی، اور جو پستول استعمال ہوا وہ خود محمد حسین کی ملکیت تھا۔

latest urdu news

اقبال مارکیٹ تھانے کی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو حراست میں لے لیا اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ خاتون سے تفتیش جاری ہے اور مزید حقائق جلد سامنے آئیں گے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ میاں بیوی کے درمیان طویل عرصے سے اختلافات چل رہے تھے، اور ایک ہفتہ قبل بھی دونوں کے درمیان ہونے والے جھگڑے میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا، جس میں خاندان کے دیگر افراد زخمی ہوئے تھے۔

زمین کے تنازع پر فائرنگ: پولیس نے قتل و اقدام قتل کیس میں 4 ملزمان گرفتار کر لیے

محمد حسین کی لاش ضابطے کی کارروائی کے بعد اس کے لواحقین کے حوالے کر دی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل چھان بین کی جا رہی ہے تاکہ اصل محرکات سامنے لائے جا سکیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter