مالاکنڈ کی تحصیل کوٹ، بٹ خیلہ میں ایک نوجوان لڑکی کو ٹک ٹاک پر لڑکے کا روپ دھار کر ویڈیوز بنانے پر اس کی والدہ کی شکایت پر گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق والدہ نے مؤقف اپنایا کہ بیٹی کی ان حرکات سے خاندان اور معاشرے میں منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں، اور بار بار سمجھانے کے باوجود وہ باز نہیں آ رہی تھی۔
شکایت پر لیوی فورس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کو گرفتار کر کے تھانہ کوٹ منتقل کیا، جہاں ابتدائی تفتیش کے بعد اسے جیل بھیج دیا گیا۔ تاہم بعد ازاں والدہ کی منت سماجت، سوشل میڈیا سے دوری کی تحریری یقین دہانی اور معاہدے کے بعد لڑکی کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔
ٹک ٹاک اسٹار کا کارنامہ،سائیکل پر ایفل ٹاور کی سیڑھیاں چڑھ کر نیا عالمی ریکارڈ
پولیس ذرائع کے مطابق لڑکی نے دورانِ تفتیش تسلیم کیا کہ وہ یہ ویڈیوز محض تفریح کی غرض سے بناتی تھی اور کسی کو نقصان پہنچانے کا ارادہ نہیں رکھتی تھی۔
پولیس نے والدین اور نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا کا ذمہ دارانہ استعمال یقینی بنائیں تاکہ ایسی سرگرمیاں معاشرتی اقدار، روایات اور خاندانوں کی عزت پر اثر انداز نہ ہوں۔