ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کا تھانہ للہ میں کھلی کچہری کا انعقاد

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

تھانہ للہ (ضلع جہلم) میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) جہلم طارق عزیز سندھو کی زیر صدارت کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کھلی کچہری میں عوام نے اپنے مسائل پیش کیے جن کی سماعت ڈی پی او نے خود کی۔

latest urdu news

ڈی پی او طارق عزیز سندھو کا کہنا تھا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد پولیس افسران کو عوام کے سامنے جوابدہ بنانا اور عوامی شکایات کا فوری ازالہ کرنا ہے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ سائلین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے تاکہ شہریوں کو بروقت انصاف میسر آ سکے۔

کھلی کچہری میں موصول ہونے والی درخواستوں کا ریکارڈ کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم (CMS) پر محفوظ کیا جاتا ہے، جس کے تحت ہر درخواست پر مقرر کردہ ٹائم لائن کے مطابق کارروائی کی جاتی ہے اور متعلقہ افسران سے باقاعدہ فالو اپ لیا جاتا ہے۔

جہلم میں موبائل کی قسط نہ دینے پر الیکٹرونکس کمپنی کے منیجر کا غریب مزدور پر تشدد

ڈی پی او جہلم نے کہا کہ پولیس کا مقصد صرف جرائم کی روک تھام نہیں بلکہ عوام کا اعتماد بحال کرنا اور ان کی داد رسی کو یقینی بنانا بھی اولین ترجیح ہے۔ کھلی کچہریوں کا انعقاد اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے، جس سے عوام اور پولیس کے درمیان رابطے مزید بہتر ہو رہے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter