پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے ایک غیر ملکی جریدے بلومبرگ کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ معرکہ حق کے دوران بھارت کی طرف سے ہمارا کوئی طیارہ گرایا نہیں گیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان نے کبھی بھی حقائق یا اعداد و شمار کو چھپانے یا گڑبڑ کرنے کی کوشش نہیں کی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کی حکمت عملی مؤثر اور کارگر پلیٹ فارمز اور ملکی ٹیکنالوجی کو شامل کرنے پر مشتمل رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ہر قسم کی ٹیکنالوجی کے حصول کے لیے تیار ہے، چاہے وہ مقامی ہو یا مشرقی یا مغربی ممالک سے حاصل کی گئی ہو۔
ان کے مطابق، پاکستانی فورسز جدید ٹیکنالوجی اور حکمت عملی کے ذریعے ملک کی حفاظت میں مصروف ہیں اور دشمن کی ہر قسم کی جارحیت کا مؤثر جواب دیا گیا ہے۔