گجرات پولیس کے شہید ہیڈ کانسٹیبل عبدالرزاق کا یوم شہادت

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات پولیس کے شہید ہیڈ کانسٹیبل عبدالرزاق کی یاد میں ان کے آبائی علاقے موضع نت شرقی میں ایک پروقار دعائیہ اور سلامی تقریب کا انعقاد کیا گیا

پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

latest urdu news

تقریب میں شہید کے لواحقین کو محکمہ پولیس کی جانب سے مالی امداد بھی فراہم کی گئی۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) گجرات رانا عمر فاروق نے شہید کی قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک و قوم کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے ہیرو ہماری تاریخ کا روشن باب ہیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا،

گجرات میں بہو کا لرزہ خیز قتل، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر حکومتی ایکشن

محکمہ پولیس اپنے شہداء کے خاندانوں کی ہر ممکن مدد اور فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دیتا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter