12
سینئر صحافی حامد میر نے انکشاف کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان جاری لفظی جنگ میں اصل نشانہ پیپلز پارٹی نہیں بلکہ وزیر اعظم شہباز شریف ہیں۔
جیو نیوز کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ ن لیگ کے اندرونی حلقوں میں شدید اختلافات پائے جاتے ہیں۔ ان کے مطابق، شہباز شریف نے چند بااثر افراد کی فرمائشیں پوری نہیں کیں، خاص طور پر ایک اہم عہدہ نہ دینے پر ناراضی پیدا ہوئی ہے۔
حامد میر کا کہنا تھا کہ ن لیگ سے منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹس جو شہباز شریف پر تنقید کر رہے ہیں، انہیں مریم نواز کی کھلی حمایت حاصل ہے۔
انہوں نے کہا”اگر مریم نواز کے قریبی لوگ وزیر اعظم کے خلاف پراپیگنڈہ کر رہے ہیں، تو یہ بات اب ڈھکی چھپی نہیں رہی۔”
حامد میر نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی بھی یہی مؤقف اپنا رہی ہے کہ وہ محض بہانہ ہیں، جبکہ اصل حملے وزیر اعظم شہباز شریف پر ہو رہے ہیں۔