جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز:اسکواڈ سے دو کھلاڑیوں کو ڈراپ کر دیا گیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ اسکواڈ میں تبدیلی کرتے ہوئے لیفٹ آرم اسپنر فیصل اکرم اور فاسٹ بولر عامر جمال کو باہر کر دیا گیا ہے۔

latest urdu news

اس فیصلے کے بعد اسکواڈ کی تعداد 16 کھلاڑیوں تک محدود کر دی گئی ہے۔

اب منتخب ٹیم میں کپتان شان مسعود، بیٹسمین عبداللہ شفیق، فاسٹ بولر ابرار احمد، آل راؤنڈر آصف آفریدی، بیٹسمین بابر اعظم، فاسٹ بولر حسن علی، اوپنر امام الحق اور اسپنر کامران غلام شامل ہیں۔

جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستان کا 18 رکنی اسکواڈ جاری

اس کے علاوہ وکٹ کیپر خرم شہزاد، محمد رضوان، فاسٹ بولر نعمان علی، نوجوان بولر روحیل نذیر، اسپنر ساجد خان، سلمان علی آغا، سعود شکیل اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز اتوار کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہو گا، جہاں دونوں ٹیمیں سنسنی خیز مقابلے کے لیے تیار ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter