عمرہ کے لیے ویزا پابندیاں ختم ،کسی بھی ویزے پر عمرہ کی اجازت

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی وزارت حج و عمرہ نے عمرہ کی ادائیگی کے حوالے سے اپنی پالیسی میں اہم تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔

latest urdu news

اب وزٹ، فیملی وزٹ، سیاحتی یا ٹرانزٹ ویزے پر سعودی عرب آنے والے زائرین بھی آسانی سے عمرہ ادا کر سکیں گے۔ اس سے قبل عمرہ کی ادائیگی کے لیے مخصوص ویزوں کی شرط عائد تھی، جو اب ختم کر دی گئی ہے۔

وزارت حج و عمرہ نے نسک (Nusuk) عمرہ پورٹل کو بھی اپڈیٹ کیا ہے تاکہ زائرین کو تمام سہولیات مہیا کی جا سکیں۔ یہ اپ ڈیٹ سعودی وژن 2030 کے اہداف کے مطابق زائرین کی سہولت اور خدمات کو بڑھانے کے لیے کیا گیا ہے۔

وزارت کا کہنا ہے کہ وہ عمرہ اور حج کے دوران ہر ممکن آسانی فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے تاکہ ہر فرد کو مذہبی فرائض کی ادائیگی میں کوئی مشکل پیش نہ آئے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter