پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان بہترین تعلقات پائے جاتے ہیں: وزیر اعظم

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملائیشیا پاکستان کا دوسرا گھر ہے اور دونوں ممالک کے درمیان بہترین تعلقات قائم ہیں۔

latest urdu news

کوالالمپور میں ملائیشیا کے وزیر اعظم محمد انور ابراہیم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں شہباز شریف نے پاکستانی عوام کی طرف سے ملائیشیا میں دیے گئے والہانہ استقبال پر شکریہ ادا کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ ملائیشیا کی ترقی میں انور ابراہیم کا کردار اہم ہے اور ان کے دورہ پاکستان کو یادگار قرار دیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان مثبت بات چیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے کئی طلبا ملائیشیا میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور مشترکہ منصوبوں پر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔

انہوں نے پاکستان سے 20 کروڑ ڈالر مالیت حلال گوشت کی برآمد کے فیصلے کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ حلال گوشت کی تجارت کو مزید فروغ دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ، وزیر اعظم نے ملائیشیا کے وزیر اعظم کی کتاب "اسکرپٹ” کی تعریف کی اور کہا کہ یہ کتاب اسلام آباد اور کوالالمپور کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کرے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر ملائیشیا روانہ

ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے کہا کہ دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے پاکستان سے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا اور دونوں ممالک کے تعلقات وقت کے ساتھ مستحکم ہوئے ہیں۔ انہوں نے خطے میں امن کے لیے پاک بھارت تعلقات کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر ملائیشیا میں موجود ہیں، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور مسلح افواج کی جانب سے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter