منگلا ڈیم بھرنے کے قریب، دریائے جہلم میں شدید سیلاب کا خدشہ، الرٹ جاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم : دریائے جہلم اور اس سے ملحقہ برساتی نالوں کے علاقوں میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، جس کے پیش نظر انتظامیہ نے ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

ڈیم انتظامیہ کے مطابق منگلا ڈیم کی موجودہ پانی کی سطح 1241 اعشاریہ 10 فٹ تک پہنچ گئی ہے جبکہ ڈیم کی کل ذخیرہ کرنے کی گنجائش صرف 1242 فٹ ہے، یعنی تقریباً ایک فٹ سے بھی کم جگہ باقی رہ گئی ہے۔

latest urdu news

اس وقت ڈیم میں پانی کی آمد 11 ہزار کیوسک جبکہ دریائے جہلم میں اخراج 9 ہزار کیوسک ہے ۔ ممکنہ بارشوں کی صورت میں ڈیم سے اضافی پانی دریائے جہلم میں چھوڑا جا سکتا ہے۔

انتظامیہ نے دریائے جہلم اور نالہ گھان، نالہ بہنہاں سمیت دیگر برساتی نالوں کے علاقوں میں رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت جاری کی ہے۔ ریسکیو 1122 سمیت تمام متعلقہ ادارے ممکنہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر ہائی الرٹ ہیں ۔

علاقہ مکینوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ سیلاب سے متاثر ہونے والے علاقوں میں جانے سے گریز کریں اور حکام کی ہدایات پر فوری عمل کریں تاکہ کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان سے بچا جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter