10
ویب ڈیسک: اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک نے اپنے کریڈٹ کارڈ صارفین کے لیے ایک زبردست آفر متعارف کرائی ہے، جس کے تحت آئی فون 17 سیریز کو 0% مارک اپ پر آسان اقساط میں خریدا جا سکتا ہے۔
یہ پیشکش صرف بینک کے کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے لیے دستیاب ہے، جس میں آئی فون 17 کے تمام دستیاب ماڈلز اور رنگ شامل ہیں۔ بینک نے اس سہولت کو "SC آسان انسٹالمنٹ پلان” کا نام دیا ہے۔
اس پلان کے تحت صارفین 3، 6 یا 12 ماہ کی قسطوں کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ اگرچہ مارک اپ صفر ہے، مگر ہر قسط کی مدت پر ایک مخصوص پروسیسنگ فیس لاگو ہوگی:
- 3 ماہ پر: 2.99%
- 6 ماہ پر: 5.99%
- 12 ماہ پر: 11.99%
اس کے علاوہ، صارف کے مقام کے مطابق فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بھی شامل کی جائے گی۔
بینک کا کہنا ہے کہ یہ آفر محدود اسٹاک کے لیے ہے، اور آرڈرز پہلے آئیے، پہلے پائیے کی بنیاد پر قبول کیے جائیں گے۔
اگر آپ اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کریڈٹ کارڈ استعمال کرتے ہیں اور نیا آئی فون 17 خریدنے کا سوچ رہے ہیں، تو یہ ایک سنہری موقع ہو سکتا ہے۔