تاریخ میں پہلی بار بٹ کوائن کی قدر ایک لاکھ 25 ہزار ڈالر سے تجاوز کر گئی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن کی قدر تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ 25 ہزار امریکی ڈالر سے بڑھ گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قدر اس کی 17 سالہ تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ 25 ہزار 245 ڈالر تک جا پہنچی، جو اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔

latest urdu news

پاکستانی روپے میں اس کی مالیت تقریباً 3 کروڑ 52 لاکھ 31 ہزار 578 روپے بنتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز بٹ کوائن کی قدر میں 2.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ یہ مسلسل آٹھواں سیشن تھا جس میں بٹ کوائن کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا۔ ماہرین کے مطابق امریکی اسٹاک مارکیٹ میں حالیہ بہتری اور بٹ کوائن پر مبنی ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈز (ETFs) میں سرمایہ کاری کے بڑھتے رجحان نے اس اضافے کو سہارا دیا ہے۔

حالیہ برسوں میں بٹ کوائن کی قیمت میں کئی بار تیزی سے اضافہ اور اچانک کمی دیکھی جا چکی ہے، تاہم رواں سال اب تک اس کی قدر میں 30 فیصد سے زائد اضافہ ہو چکا ہے۔

واضح رہے کہ بٹ کوائن ایک کرپٹو کرنسی ہے، جسے ڈیجیٹل کرنسی بھی کہا جاتا ہے، تاہم یہ دنیا کی دیگر کرنسیوں سے مختلف ہے کیونکہ اسے کنٹرول کرنے والا کوئی مرکزی مالیاتی ادارہ موجود نہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter