لاہور اور راولپنڈی کے درمیان چلنے والی ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان ریلوے نے لاہور اور راولپنڈی کے درمیان چلنے والی ریل کار ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے، جو آج سے نافذ ہو گیا ہے۔

ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق، ریل کار سبک خرام اور ریل کار سبک رفتار کے کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ کرایوں میں 150 سے 250 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے، تاہم اس اضافے کے بدلے مسافروں کو ریفریشمنٹ فراہم کی جائے گی۔

latest urdu news

نئے کرایوں کے مطابق:

  • اے سی پارلر کلاس: 2500 روپے
  • اے سی بزنس کلاس: 2250 روپے
  • اے سی اسٹینڈرڈ کلاس: 2100 روپے
  • اکانومی کلاس: 1300 روپے

ترجمان کا کہنا ہے کہ کرایوں میں یہ اضافہ خدمات کے معیار کو بہتر بنانے اور مسافروں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter