46
آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں پاکستان ویمن ٹیم نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
میچ کولمبو میں کھیلا جا رہا ہے جہاں قومی ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے ٹاس جیتنے کے بعد کہا کہ ٹیم نے کوالیفائر میں شاندار کارکردگی دکھائی تھی اور آج بھی اسی تسلسل کو برقرار رکھنے کی کوشش کرے گی۔
دوسری جانب سری لنکن محکمہ موسمیات کے مطابق آج کولمبو میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے، جو میچ کے تسلسل پر اثر ڈال سکتی ہے۔
دلچسپ طور پر، بھارتی ویمن ٹیم نے بھی اپنی مینز ٹیم کی روایت برقرار رکھتے ہوئے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہینڈ شیک نہیں کیا، جس پر سوشل میڈیا پر بحث جاری ہے۔