شاہ رخ خان کے ساتھ بھی کام کی آفر ملے تو بھارت نہیں جاؤں گی، مومنہ اقبال

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال نے کہا ہے کہ اگر انہیں بھارت سے شاہ رخ خان کے ساتھ کام کی آفر بھی ملے تو وہ بھارت نہیں جائیں گی۔

ایک نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں مومنہ اقبال نے اپنے نئے ڈرامے اور شوبز انڈسٹری سے متعلق مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ دورانِ انٹرویو میزبان نے سوال کیا کہ اگر بھارت سے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم کی پیشکش ہو تو ان کا ردِعمل کیا ہوگا؟

latest urdu news

اداکارہ نے دوٹوک انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا: “میں بھارت نہیں جاؤں گی، چاہے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم کی آفر ہی کیوں نہ ہو۔”

مومنہ اقبال نے کہا کہ انہیں اپنے ملک میں ملنے والا کام اور عزت کافی ہے، اور اگر وہ پاکستان میں رہ کر اپنے ملک کا نام روشن کر سکیں تو اس سے بڑی کامیابی کوئی نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ پاکستان میں ہی کام کرنے کو ترجیح دیتی ہیں کیونکہ یہاں انہیں جو محبت اور پذیرائی ملی ہے، وہ کسی دوسرے ملک میں نہیں مل سکتی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter