تمام سیاسی جماعتوں کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ملنا چاہیے، فیصل کریم کنڈی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ سیاسی رہنماؤں کی سیکیورٹی واپس لینا غلط فیصلہ ہے، ایڈورڈز کالج کے فنڈز پر نظریں نہ لگائی جائیں

پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں تمام سیاسی جماعتوں کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ملنا چاہیے۔

latest urdu news

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ اگر پنجاب میں باہر سے امداد آ رہی ہے تو خیبرپختونخوا کو بھی ملنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پروگرام کسی جماعت کا نہیں بلکہ عوامی فلاح کا منصوبہ ہے، اس کا فائدہ ہر مستحق تک پہنچنا چاہیے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ایمل ولی خان سے سیکیورٹی واپس لینے کے خلاف ہوں، سیاسی رہنماؤں کو سیکیورٹی خطرات لاحق ہیں، اس لیے انہیں مکمل تحفظ فراہم کیا جانا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ این ایف سی ایوارڈ کی تقسیم رقبے کی بنیاد پر ہوتی ہے، یکساں نہیں، ہمیں ملک کو آگے لے کر جانا ہے اور سعودی عرب کے ساتھ حالیہ معاہدہ ترقی کا نیا موقع ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا نے ایڈورڈز کالج کے معاملے پر صوبائی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وزیرِاعلیٰ کا گورنر سے کالج کے اختیارات لینا درست فیصلہ نہیں، پہلے یونیورسٹیوں کو نقصان پہنچایا گیا، اب ایڈورڈز کالج کے فنڈز پر نظریں ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter