راولپنڈی میں 70 سالہ بزرگ ہنی ٹریپ کا شکار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی کے علاقے مورگاہ میں 70 سالہ بزرگ محمود بیگ ہنی ٹریپ کا شکار ہو کر ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ گئے۔

latest urdu news

ڈاکوؤں نے بزرگ کی ہتھکڑیوں میں جکڑی ہوئی ویڈیو وٹس ایپ کے ذریعے ان کے اہل خانہ کو بھیجی اور بھاری تاوان کا مطالبہ کیا۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے تاوان کے طور پر ایک کروڑ روپے نقد، دو آئی فونز اور دو گھڑیاں طلب کی ہیں۔ اس کے علاوہ، مغوی کے بینک اکاؤنٹ سے تین لاکھ روپے بھی نکلوائے گئے ہیں۔

ہنی ٹریپ کے ذریعے لوگوں کو اغوا کرنیوالا ڈاکو ہلاک

مغوی کے بیٹے ماجد قریشی کی درخواست پر تھانہ مورگاہ میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ محمود بیگ کو 16 ستمبر کو راولپنڈی سے ملتان بلایا گیا تھا جہاں ان کا اغوا کر لیا گیا۔ بزرگ موٹر سائیکل کو ملتان ریلوے اسٹیشن کے قریب دوست کے گھر پر چھوڑ کر روانہ ہوئے تھے۔

پولیس نے یکم اکتوبر کو ایف آئی آر درج کرنے کا فیصلہ کیا اور کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter