پی ایس ایل میں 50 رنز بنا کر پاکستان ٹیم کا خواب؟ احمد شہزاد

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر احمد شہزاد نے موجودہ نوجوان کرکٹرز کے رویے پر کڑی تنقید کی ہے۔

latest urdu news

ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج کل کے کھلاڑی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں صرف پچاس رنز بنا کر سمجھتے ہیں کہ وہ قومی ٹیم میں کھیلنے کے اہل ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں کرکٹرز ایک طویل عمل سے گزر کر ٹیم تک پہنچتے تھے، بغیر سفارش، خالص محنت اور جدوجہد سے خود کو منواتے تھے۔ احمد شہزاد نے یاد دلایا کہ وہ گھنٹوں گراؤنڈ میں محنت کرتے، نیٹ پریکٹس کرتے، اور اپنی کارکردگی سے سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرتے تھے۔

احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کی موجودہ حالت کی ایک بڑی وجہ یہی ہے کہ کھلاڑیوں میں صبر، استقلال اور قربانی کا جذبہ کم ہوتا جا رہا ہے۔ صرف ایک اچھی اننگز کو قومی ٹیم کی سیٹ سمجھ لینا خطرناک رجحان ہے۔

قومی کرکٹر ابرار احمد شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں

اس موقع پر انہوں نے سماجی خدمت کے جذبے سے بھی آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ خیبر پختونخوا سے پانچ یتیم بچوں کی کفالت کریں گے اور سیلاب متاثرین کے لیے سو گھر تعمیر کروائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی شہرت کو لوگوں کی خدمت کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

گفتگو کے دوران انہوں نے معاشرتی رویوں پر بھی روشنی ڈالی۔ ان کے بقول، ہمارے معاشرے میں ایک دوسرے کو ترقی کرتا دیکھنا برداشت نہیں کیا جاتا، لوگ کامیاب شخص کو نیچا دکھانے کی کوشش کرتے ہیں۔

احمد شہزاد کی یہ گفتگو نہ صرف نوجوان کرکٹرز کے لیے سبق آموز ہے بلکہ معاشرتی تبدیلی کے لیے ایک اہم پیغام بھی دیتی ہے کہ محنت، استقلال اور خلوص نیت ہی کامیابی کی اصل کنجی ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter