صوبائی وزیر کی نامناسب تصویر اپلوڈ کرنے کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما فلک جاوید کے مزید جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فلک جاوید کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا جہاں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے ان کا مزید جسمانی ریمانڈ مانگا۔
تاہم ملزمہ کے وکیل نے اس درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ 9 روزہ ریمانڈ کے باوجود کوئی قابلِ ذکر پیش رفت نہیں ہوئی اور ایف آئی آر سیاسی بنیادوں پر درج کی گئی ہے۔
فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع
وکیل نے عدالت کو بتایا کہ فلک جاوید کی گرفتاری ان کی بہن صنم جاوید سے جڑی ہوئی ہے اور یہ کہ موبائل ریکور کرنے کے لیے ابھی تک انہیں کہیں نہیں لے جایا گیا، جو کہ تفتیش کے لیے ضروری ہے۔
فلک جاوید کے وکیل نے مزید جسمانی ریمانڈ کی بجائے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا کی، لیکن عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔