خضدار کے علاقے زہری میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 14 دہشت گردوں کو ہلاک اور 20 سے زائد کو زخمی کر دیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے ہیں۔
دہشت گرد علاقے میں پرامن شہریوں کو ہراساں کرنے کی کوشش کر رہے تھے، تاہم سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائی کر کے ان سازشوں کو ناکام بنا دیا۔
بلوچستان میں آپریشن، 7 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
خضدار کے عوام نے اس کامیاب آپریشن کو سراہتے ہوئے پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے اور دہشت گردوں کے خاتمے پر خوشی کا اظہار کیا۔
آئی ایس پی آر نے یقین دہانی کرائی ہے کہ سیکیورٹی فورسز عوام کے تعاون سے دہشت گردوں کا مکمل قلع قمع کریں گی اور عوام کے تحفظ کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔