آئی سی سی نے صحافیوں کو پاکستانی کپتان سے سیاسی سوال کرنے سے روک دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی سی سی نے ویمن ورلڈکپ میں پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا کی پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کو سیاسی سوالات کرنے سے روک دیا ہے۔

latest urdu news

ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹیموں کے درمیان پیدا ہونے والے تنازعات کے بعد آئی سی سی نے ویمن ورلڈکپ کو ایسے مسائل سے بچانے کے لیے سخت ہدایات جاری کی ہیں۔

پریس کانفرنس کے دوران جب صحافیوں نے دبے لفظوں میں پاک بھارت موجودہ سیاسی صورتحال پر سوالات کیے، تو آئی سی سی کی میڈیا منیجر سیپوا کازی نے فوری طور پر واضح کیا کہ پریس کانفرنس میں صرف کرکٹ سے متعلق سوالات کیے جائیں گے اور سیاسی معاملات پر کوئی سوال نہیں ہوگا۔ حتیٰ کہ ہینڈشیک کے بارے میں بھی سوالات ممنوع ہیں۔

آئی سی سی نے میچ ریفری کو ہٹانے کی پاکستان کی درخواست مسترد کر دی: بھارتی میڈیا کا دعویٰ

اس پابندی کے بعد کپتان فاطمہ ثنا نے اپنی ٹیم کی بھارت کے خلاف میچ کی تیاریوں کے بارے میں بات کی اور کہا کہ وہ صرف کرکٹ پر فوکس کر رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بنگلادیش سے شکست کے باوجود ٹیم ایونٹ سے باہر نہیں ہوئی اور کم بیک کے لیے پرعزم ہے۔

فاطمہ نے مزید کہا کہ پہلے ٹیموں کے ساتھ اچھا میل جول ہوتا تھا لیکن اب سب کی اولین ترجیح صرف کرکٹ کھیلنا ہے اور وہ سیاسی حالات سے آگاہی کے باوجود اپنی ٹیم کے ساتھ مکمل توجہ کرکٹ پر مرکوز رکھے ہوئے ہیں۔

کپتان نے اپنی کم عمری میں کپتانی کے اعزازات حاصل کرنے اور ٹیم میں سینئر کھلاڑیوں کی سپورٹ پر بھی روشنی ڈالی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter