حماس نے ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے پر عملدرآمد کا اعلان کر دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

حماس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیس نکاتی غزہ امن منصوبے کو بڑی حد تک قبول کرتے ہوئے اس پر عملدرآمد کا اعلان کیا ہے۔

latest urdu news

حماس نے ثالثوں کے ذریعے مذاکرات میں شامل ہونے اور تمام اسرائیلی یرغمالیوں کو زندہ یا مردہ واپس کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے فوری طور پر اسرائیل کو غزہ پر بمباری روکنے کی ہدایت دی ہے۔ حماس نے غزہ کا انتظام آزاد ٹیکنوکریٹس کی فلسطینی باڈی کے حوالے کرنے اور ہتھیار مستقبل کے فلسطینی حکمرانوں کو دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

اسرائیلی فورسز نے گلوبل صمود فلوٹیلا کی آخری کشتی کو بھی حراست میں لے لیا

حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا تک وہ غیرمسلح نہیں ہوگی، لیکن جنگ بندی اور مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

صدر ٹرمپ نے اس پیش رفت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے سعودی عرب، مصر، قطر اور دیگر ممالک کا شکریہ ادا کیا اور یرغمالیوں کی واپسی کے لیے امید ظاہر کی۔

یہ پیش رفت مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے ایک اہم سنگ میل ہو سکتی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter