پنجاب کےدور دراز علاقوں میں بوتل بند پانی فراہم کرنے کا منصوبہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دور دراز علاقوں میں گھر گھر بوتل بند پانی فراہم کرنے کا بڑا منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

latest urdu news

انہوں نے صوبے میں پانی کی کمی کو دور کرنے کے لیے اس اہم اقدام کا آغاز کیا ہے تاکہ ہر گھر کو صاف پانی میسر ہو۔

اس کے علاوہ، پنجاب بھر میں 5000 سے زائد واٹر فلٹریشن پلانٹس کو فعال کرنے اور ان کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے محکمہ جات کو سخت ہدایات بھی دی گئی ہیں۔

وزیراعلیٰ نے دسمبر تک پنجاب میں 1115 الیکٹرو بسیں فعال کرنے کا حکم بھی دیا ہے تاکہ ماحول دوست ٹرانسپورٹ کا نظام بہتر بنایا جا سکے۔

سیلاب متاثرہ علاقوں میں طبی سہولتوں کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ویکسین کی بدولت سانپ کے کاٹنے کے تمام 174 کیسز میں جانیں محفوظ رہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب میں کچرا ٹھکانے لگانے کا جدید منصوبہ

انہوں نے سروائیکل کینسر ویکسی نیشن کی مہم میں بھی پنجاب کی کامیابی کو سراہا، جس میں 65 لاکھ بچیوں کو ویکسین دی جا چکی ہے۔

مزید یہ کہ جنوبی پنجاب کے 148 دیہات کو جدید سہولتوں سے آراستہ مثالی گاؤں بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مریم نواز شریف نے حکومتی محکموں کو ہدایت کی ہے کہ منصوبوں کی تکمیل میں تیزی لائی جائے تاکہ عوام کو بہترین خدمات فراہم کی جا سکیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter