153
لاہور میں 18 فروری 2024 کو شادی کی تقریب میں فائرنگ سے قتل ہونے والے امیر بالاج ٹیپو کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
مرکزی ملزم خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ کو انٹرپول کی مدد سے دبئی سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پنجاب پولیس کی خصوصی ٹیم نے انٹرپول کے تعاون سے ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی ہے اور جلد ہی اسے پاکستان منتقل کیا جائے گا تاکہ قانونی کارروائی مکمل کی جا سکے۔
لاہور: بالاج ٹیپو قتل کیس میں گوگی بٹ کو گناہ گار قرار دے دیا گیا
واضح رہے کہ اس سے پہلے اگست 2024 میں امیر بالاج کے ایک اور مرکزی ملزم احسن شاہ مبینہ مقابلے میں ہلاک ہو چکا ہے۔ کیس میں مزید گرفتاریوں کے امکانات موجود ہیں۔
یہ گرفتاری کیس کی تحقیقات میں ایک اہم سنگ میل قرار دی جا رہی ہے۔