جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا دور شروع ہو گیا، طارق فضل چوہدری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر پارلیمانی امور اور وزیراعظم کی مذاکراتی کمیٹی کے رکن ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے اعلان کیا ہے کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا دور شروع ہو چکا ہے۔

latest urdu news

انہوں نے کہا کہ حکومت کشمیری عوام کے حقوق کی مکمل حمایت کرتی ہے اور زیادہ تر مطالبات جو عوامی مفاد میں ہیں، پہلے ہی منظور کیے جا چکے ہیں۔

آزاد کشمیر کے مظاہرین مقبوضہ کشمیر کی قربانیوں پر غور کریں: خواجہ آصف

طارق فضل چوہدری نے بتایا کہ باقی چند مطالبات جن کے لیے آئینی ترامیم ضروری ہیں، ان پر بات چیت جاری ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ تشدد کسی مسئلے کا حل نہیں ہے اور تمام مسائل کو پرامن طریقے سے حل کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیر پارلیمانی امور نے امید ظاہر کی کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی تمام مسائل کو پرامن مکالمے کے ذریعے حل کرے گی اور آخر میں کہا، "آزاد کشمیر زندہ باد، پاکستان پائندہ باد۔”

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter