وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں الیکٹرک بسوں کی افتتاحی تقریب کے دوران کہا کہ ان کی ذاتی گاڑی میں وائی فائی اور سی سی ٹی وی کی سہولیات نہیں ہیں، لیکن عوام کے لیے فراہم کردہ بسوں میں یہ جدید سہولتیں موجود ہیں۔
انہوں نے اس موقع پر بتایا کہ وہ عوام کے لیے ویسی ہی گاڑیاں لاتی ہیں جیسی وہ خود استعمال کرتی ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ بہت سے شہروں میں سرکاری پبلک ٹرانسپورٹ کا کوئی مثبت تاثر نہیں تھا، مگر انہوں نے گرین بسیں متعارف کروا کر عوام کی سہولت میں اضافہ کیا ہے، اور یہ بسیں عوام کی طرف سے خوش آئند رہی ہیں۔
مریم نواز کے بیان کیخلاف پیپلز پارٹی کا قومی اسمبلی اجلاس سے واک آؤٹ
انہوں نے وعدہ کیا کہ اکتوبر تک مزید 70 الیکٹرک بسیں لاہور پہنچ جائیں گی، جبکہ سال کے آخر تک یہ تعداد 170 بسوں تک پہنچ جائے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور کو اپنا گھر قرار دیتے ہوئے کہا کہ لاہور میں ان کا اور ان کے خاندان کا گہرا تعلق ہے اور یہاں کی ترقی کے لیے انہوں نے کئی منصوبے شروع کیے ہیں، جن میں پاکستان کی پہلی میٹرو، اورنج لائن ٹرین، الیکٹرک بس اور ایس آر ٹی شامل ہیں۔