اسرائیلی فورسز نے گلوبل صمود فلوٹیلا کی آخری کشتی کو بھی حراست میں لے لیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 فلسطین کے محصور علاقے غزہ کے لیے امداد لے کر جانے والے عالمی امدادی قافلے "گلوبل صمود فلوٹیلا” کی آخری کشتی کو بھی اسرائیلی فورسز نے حراست میں لے لیا ہے۔

latest urdu news

عرب میڈیا کے مطابق، پولینڈ کے جھنڈے والی یہ کشتی غزہ کی جانب رواں دواں تھی اور اس پر چھ افراد سوار تھے۔ جب کشتی غزہ کی سمندری حدود سے تقریباً 43 ناٹیکل میل کے فاصلے پر تھی، تب اسرائیلی بحریہ نے اسے روک کر قبضے میں لے لیا۔

قبل ازیں، اسرائیلی فورسز نے فلوٹیلا میں شامل 42 دیگر کشتیوں کو بھی زبردستی روک کر حراست میں لیا تھا۔ اس کارروائی میں تقریباً 500 افراد کو گرفتار کیا گیا، جن میں سے 200 سے زائد کو جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق، گرفتار شدگان میں پاکستان کے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان بھی شامل ہیں، تاہم ان کی جیل منتقلی کی تاحال باضابطہ تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

گلوبل صمود فلوٹیلا کی 42 کشتیوں میں سوار 450 سے زائد رضاکار گرفتار

اسرائیلی میڈیا کے مطابق، صمود فلوٹیلا کے 200 امدادی کارکنان کو صحرائے نقب کی جیل منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جہاں وہ ڈی پورٹ کیے جانے تک زیر حراست رہیں گے۔

واضح رہے کہ گلوبل صمود فلوٹیلا کا مقصد غزہ کے محصور عوام کے لیے امداد فراہم کرنا اور اسرائیلی محاصرے کے خلاف عالمی سطح پر احتجاج ریکارڈ کرانا تھا۔ اسرائیل کی جانب سے فلوٹیلا کی راہ روکنے اور کارکنان کی گرفتاری کو انسانی حقوق کی تنظیموں نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter