برطانوی حکومت نے مانچسٹر میں واقع ایک یہودی عبادت گاہ (سیناگوگ) پر دہشت گرد حملے کے بعد ملک بھر میں سرکاری عمارتوں پر پرچم سرنگوں کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
برطانیہ کے ڈپارٹمنٹ فار ڈیجیٹل، کلچر، میڈیا اینڈ اسپورٹ (DCMS) کے مطابق، پرچم جمعہ 3 اکتوبر 2025 کو شام 8 بجے تک نصف سرنگوں رہیں گے تاکہ اس افسوسناک واقعے پر اظہارِ یکجہتی کیا جا سکے۔
ڈی سی ایم ایس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نہ صرف وفاقی سرکاری عمارتیں بلکہ دیگر علاقائی ادارے اور مقامی حکومتیں بھی ان ہدایات پر عمل کر سکتی ہیں۔
مانچسٹر میں یہودی عبادت گاہ پر حملہ، 2 افراد ہلاک
واضح رہے کہ مانچسٹر میں پیش آنے والے اس حملے کو دہشت گردی قرار دیا جا رہا ہے، جس کے بعد ملک بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور عبادت گاہوں کے اطراف حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔
برطانوی حکومت نے اس واقعے کو "قومی سوگ کا لمحہ” قرار دیتے ہوئے اقلیتوں کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔