میرا اور ریما کی لڑائی نمبر ون بننے کی وجہ سے ہوتی تھی، سنگیتا کا انکشاف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کی معروف سینئر اداکارہ اور فلم میکر سنگیتا نے 90 کی دہائی کی مشہور اداکاراؤں کے درمیان ہونے والی کشمکش سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں۔

latest urdu news

نجی ٹی وی چینل "جیو نیوز” کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سنگیتا نے بتایا کہ اداکارہ میرا اور اداکارہ ریما کے درمیان ماضی میں اکثر لڑائی ہوا کرتی تھی، اور اس کی بنیادی وجہ دونوں کا "نمبر ون اداکارہ” بننے کی خواہش تھی۔

اپنی بیوی کے ساتھ تصویر نہیں لگاؤں گا کیونکہ میرا مذہب اجازت نہیں دیتا، اذان سمیع

سنگیتا کے مطابق، "میرا اور ریما دونوں کو یہ لگتا تھا کہ وہ ہی نمبر ون ہیں، اور یہی وجہ تھی کہ اکثر ان کے درمیان کشیدگی پیدا ہو جاتی تھی۔” انہوں نے واضح کیا کہ یہ مسابقت فنکارانہ میدان میں اپنی جگہ بنانے کی جستجو کا حصہ تھی۔

پروگرام میں جب ان سے سب سے نرم مزاج اور دھیمی طبیعت والی اداکارہ کے بارے میں پوچھا گیا تو سنگیتا نے اداکارہ صائمہ کا نام لیا۔ انہوں نے کہا کہ "صائمہ بہت سلجھی ہوئی، نفیس اور باوقار خاتون ہیں، انہوں نے کبھی کسی کے خلاف بات نہیں کی، اور سیٹ پر بھی کبھی ان کی کسی سے لڑائی نہیں ہوئی۔”

سنگیتا نے مزید کہا کہ صائمہ ہمیشہ اپنے کام سے کام رکھتی تھیں اور دیگر اداکاراؤں کے برعکس تنازعات سے دور رہتی تھیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter