وزیرآباد میں دستی بم دھماکہ، دو افراد زخمی،بم بھارت سے بہہ کر آنے کا شبہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پنجاب کے شہر وزیرآباد میں دریائے چناب کے کنارے ایک دلخراش واقعے میں دستی بم پھٹنے سے دو افراد زخمی ہو گئے۔

latest urdu news

پولیس کے مطابق متاثرہ افراد دریا کنارے بکریاں چرا رہے تھے کہ اچانک ایک دستی بم پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں دونوں افراد شدید زخمی ہو گئے۔ واقعے کے فوراً بعد انہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی بم ڈسپوزل اسکواڈ، پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

پولیس حکام نے ابتدائی تفتیش کے بعد خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ دستی بم ممکنہ طور پر سیلابی پانی کے ساتھ بھارت سے بہہ کر آیا ہو۔ تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں اور حتمی نتیجہ تفتیش مکمل ہونے کے بعد سامنے آئے گا۔

یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں سرحدی علاقوں میں بارودی مواد کے پھیلاؤ کے متعدد واقعات رونما ہو چکے ہیں۔ چند روز قبل باجوڑ کے علاقے لغڑئی میں بھی بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے چھوڑے گئے بارودی مواد کے پھٹنے سے 3 بچے شہید اور 5 زخمی ہو گئے تھے۔

اسی طرح بلوچستان کے ضلع شیرانی میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 7 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔ یہ واقعات اس امر کی جانب اشارہ کرتے ہیں کہ دشمن عناصر علاقے میں بارودی مواد کے ذریعے تخریب کاری کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ دریا کنارے یا غیر محفوظ علاقوں میں مشکوک اشیاء کی اطلاع فوری طور پر مقامی پولیس یا متعلقہ حکام کو دیں، تاکہ انسانی جانوں کو مزید نقصان سے بچایا جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter