ایشیا کی دوسری بہترین ٹیم کا لقب ملنے پر راشد خان نالاں

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے ایشیا کی دوسری بہترین ٹیم قرار دیے جانے پر اپنی نالائقی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ لقب ان کی ٹیم نے خود کبھی قبول نہیں کیا۔

latest urdu news

افغانستان کی ٹیم کو ایشیا کپ کے گروپ مرحلے میں ہی باہر ہونا پڑا تھا، حالانکہ اسے ایونٹ کی فیورٹ ٹیم میں شمار کیا جا رہا تھا، کیونکہ افغان ٹیم نے حالیہ بین الاقوامی مقابلوں میں اچھی کارکردگی دکھائی تھی۔

راشد خان نے میڈیا میں بار بار یہ کہا جاتا ہے کہ افغانستان ایشیا کی دوسری بہترین ٹیم ہے، اس پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ انہوں نے خود ایسا نہیں کہا، مگر گزشتہ کچھ عرصے میں ان کی ٹیم نے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل سمیت کئی بڑے ایونٹس میں بڑی ٹیموں کو شکست دی ہے، جس کی بنیاد پر انہیں یہ لقب دیا گیا۔

فائنل میں جیت نہ سکے، مایوسی ہوئی: افغان کوچ جوناتھن ٹروٹ

انہوں نے مزید کہا کہ اگر مستقبل میں ٹیم اچھی کارکردگی نہ دکھا سکی تو وہ یقیناً ایشیا کی تیسرے، چوتھے یا پانچویں پوزیشن پر ہوگی، لیکن اس وقت تک انہوں نے خود کو کبھی اس درجہ بندی کا حق دار نہیں سمجھا۔ راشد خان نے اعتراف کیا کہ کبھی کبھی ٹیم اچھا کھیلتی ہے اور کبھی برا، جو کھیل کا حصہ ہے، اور ان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ مثبت سوچ اور بہتر کھیلنے کا جذبہ ہونا چاہیے۔

راشد خان نے کہا کہ ٹیم کے خلاف مذاق اڑانا لوگوں کی پسندیدگی کی نشانی ہو سکتا ہے، لیکن یہ انہیں اچھا نہیں لگتا۔ انہوں نے بتایا کہ ایشیا کپ سے قبل ان کی ٹیم نے زیادہ ٹی ٹوئنٹی میچز نہیں کھیلے، جس کی وجہ سے ٹیم کی ہم آہنگی متاثر ہوئی اور باؤلنگ اور بیٹنگ دونوں میں مطلوبہ کارکردگی پیش نہیں کر سکی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter