سندھ ہائیکورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری منسوخی سے متعلق جامعہ کراچی کا فیصلہ معطل کر دیا ہے۔
سندھ ہائیکورٹ میں اس معاملے پر درخواست پر سماعت ہوئی، جہاں عدالت نے جامعہ کراچی کو جواب جمع کرانے کے لیے مہلت دی اور تب تک ڈگری منسوخی کے فیصلے کو معطل رکھا۔
جسٹس اقبال کلہوڑو نے کہا کہ اگر اس دوران درخواست گزار کے خلاف کوئی کارروائی ہو جاتی ہے تو اس کا نقصان کس کا ہوگا، کیونکہ ایک شخص کی زندگی بھر کی کمائی داؤ پر لگی ہے۔ عدالت نے سوال اٹھایا کہ کیا متاثرہ فریق کو نوٹس دیا گیا تھا؟
34 سال بعد ڈگری منسوخی پر حیرت ہے، جسٹس طارق جہانگیری کا ردعمل
رجسٹرار جامعہ کراچی نے بتایا کہ انہیں نوٹس حال ہی میں ملا ہے اور وہ جواب دینے کے لیے مہلت چاہتے ہیں۔ عدالت نے سماعت 20 نومبر تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی اس معاملے میں ویڈیو ریکارڈنگ پر پابندی عائد کر رکھی ہے اور سپریم کورٹ نے جسٹس طارق جہانگیری کو کام جاری رکھنے کی اجازت دی ہے۔