تھانہ ککرالی کے علاقہ بھنڈر بیلہ کے قریب دو مسلح گروہوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی۔
پولیس کے مطابق جب ٹیم موقع پر پہنچی تو دونوں گروپوں کی جانب سے پولیس پر بھی فائرنگ کی گئی، تاہم خوش قسمتی سے کوئی پولیس اہلکار زخمی نہیں ہوا۔
ملزم دانش زخمی حالت میں گرفتار فائرنگ کے دوران ایک شخص، دانش علی ولد امانت علی سکنہ ککرالی، کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق دانش علی مذکورہ گروپوں میں سے ایک کا سرغنہ ہے اور وہ 11 مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔
گجرات میں OSI انچارج پر بھاری رشوت لینے اور آئی فون مانگنے کا الزام
ناجائز اسلحہ برآمد: پولیس کا کہنا ہے کہ دانش علی کے قبضے سے ایک ناجائز 9mm پسٹل بھی برآمد ہوا۔ اسے ابتدائی طبی امداد کے لیے ABS اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ابتدائی بیان میں دانش علی نے بتایا کہ وہ اور اس کے ساتھی، جن میں عمران نذیر عرف مانی بھی شامل ہے، ایک دوسرے پر فائرنگ کر رہے تھے جب اسے گولی لگی۔
گجرات پولیس کے ترجمان کے مطابق اس واقعے میں ملوث تمام ملزمان کی شناخت کا عمل جاری ہے اور انہیں جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔