24
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے ساتھ تاریخی سکیورٹی معاہدہ کرنے کے بعد نیویارک کا دورہ کیا۔
جہاں انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کیا اور مسئلہ کشمیر و فلسطین کو اجاگر کیا۔ اس موقع پر انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات بھی کی، جس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی ان کے ہمراہ تھے۔
آزاد کشمیر کی کشیدہ صورتحال: وزیراعظم شہباز شریف نے مذاکرات کی نگرانی کا اعلان کر دیا
بعد ازاں وزیراعظم کچھ دن برطانیہ میں قیام کے بعد لندن سے اسلام آباد واپس پہنچ گئے۔
ان کے اس دو ہفتے کے دورے کا مقصد عرب اور مسلم ممالک کے ساتھ غزہ امن معاہدے پر اتفاق رائے قائم کرنا اور عالمی سطح پر پاکستان کے موقف کو مضبوطی سے پیش کرنا تھا۔