فیروز خان کا دوسری بیوی پر بلیک میلنگ کا الزام، بعد ازاں اکاؤنٹ ہیک ہونے کا دعویٰ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف پاکستانی اداکار فیروز خان ایک بار پھر تنازعات کی زد میں آ گئے ہیں، جب انہوں نے اپنی دوسری اہلیہ ڈاکٹر زینب پر سنگین الزامات عائد کیے۔ یہ الزامات فیروز خان کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی ایک اسٹوری میں سامنے آئے، جس نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا۔

latest urdu news

وائرل ہونے والی انسٹاگرام اسٹوری میں فیروز خان نے دعویٰ کیا کہ انہیں "زبردستی اور بلیک میلنگ کے ذریعے” اس رشتے میں لایا گیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کی والدہ اور بہن پر بھی ظلم ہوا، اور اب انہیں کہا جا رہا ہے کہ اپنی والدہ اور بچوں کا ساتھ نہ دیں، ورنہ ان پر جھوٹے الزامات عائد کیے جائیں گے۔

اداکار نے اپنی اہلیہ کو براہ راست مخاطب کرتے ہوئے لکھا: "گھر واپس مت آنا، شکریہ۔”

یاد رہے کہ فیروز خان نے جون 2024 میں ڈاکٹر زینب سے دوسری شادی کی تھی، جبکہ ان کی پہلی شادی علیزہ سلطان سے 2022 میں طلاق پر ختم ہوئی تھی۔

دلچسپ پہلو یہ ہے کہ رواں برس مارچ میں ایک انٹرویو میں فیروز خان نے ڈاکٹر زینب کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ان کی زندگی میں "خوشیوں کا ذریعہ” بنی ہیں اور ہر اچھے برے وقت میں ان کے ساتھ کھڑی رہیں۔

تاہم، انسٹاگرام اسٹوری کے وائرل ہونے کے کچھ دیر بعد، فیروز خان کے اکاؤنٹ سے ایک اور اسٹوری پوسٹ کی گئی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ ان کا اکاؤنٹ ہیک ہو گیا تھا۔ اس وضاحت نے صارفین میں مزید شکوک و شبہات کو جنم دیا کہ آیا الزامات فیروز خان کے اپنے تھے یا واقعی اکاؤنٹ ہیکنگ کا نتیجہ۔

معروف اداکار فیروز خان نے اپنے ناقدین کو اہم پیغام دیدیا

سوشل میڈیا صارفین اس تنازعے پر منقسم رائے رکھتے ہیں، کچھ فیروز خان کی حمایت کر رہے ہیں جبکہ کچھ ان کے متضاد بیانات پر سوال اٹھا رہے ہیں۔ فی الحال، فیروز خان یا ڈاکٹر زینب کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter