21
گجرات میں پولیس افسران کے مابین کرپشن کے الزامات شدت اختیار کر گئے ہیں، جہاں سب انسپکٹر شعیب شاہ نے OSI انچارج انسپکٹر مہر عتیق کے خلاف اینٹی کرپشن میں باضابطہ درخواست جمع کرا دی ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ انسپکٹر مہر عتیق نے اپنے سرکاری اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے متعدد بار رشوت طلب کی اور وصول بھی کی۔ شعیب شاہ کے مطابق OSI انچارج نے پہلے 5 ہزار روپے، پھر 10 ہزار اور بعد ازاں 50 ہزار روپے رشوت میں لیے۔
سب انسپکٹر کا کہنا ہے کہ انسپکٹر مہر عتیق نے صرف نقد رقم ہی نہیں لی بلکہ آئی فون 17 جیسا قیمتی موبائل فون بھی بطور رشوت مانگا ہے۔
درخواست میں اعلیٰ حکام، بشمول آئی جی پنجاب اور ریجنل پولیس آفیسر گجرات سے اپیل کی گئی ہے کہ معاملے کی شفاف اور غیرجانبدار تحقیقات کرائی جائیں، تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہو سکیں اور کرپشن جیسے مکروہ عناصر کا خاتمہ ممکن ہو۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ اینٹی کرپشن اور پولیس کے اعلیٰ حکام اس سنگین الزام پر کیا کارروائی کرتے ہیں۔