43
وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سے اسلام آباد کی نئی ضلعی جیل منتقل کیا جائے گا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے تمام قیدیوں کو ضلعی جیل منتقل کیا جا رہا ہے، جن میں عمران خان بھی شامل ہیں۔
طارق فضل چوہدری نے یہ بھی کہا کہ حکومت عمران خان کو کسی قسم کی اذیت نہیں دینا چاہتی۔ ان کے مطابق عمران خان کو ہاؤس اریسٹ کے تحت بنی گالہ یا زمان پارک میں رکھنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے، اور وہ خود اس تجویز کے حامی ہیں۔
ایک علیحدہ گفتگو میں انہوں نے انکشاف کیا کہ جنید اکبر کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے ہٹانے کے لیے ارکان کے استعفوں کی حکمت عملی اپنائی گئی۔