میری امی کو لازوال عشق پسند آیا، میرے لیے یہی اہم ہے، عائشہ عمر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف اداکارہ اور میزبان عائشہ عمر نے اپنے نئے ریئلٹی شو "لازوال عشق” پر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے لیے سب سے اہم ان کی والدہ کی رائے ہے، اور انہیں یہ شو بے حد پسند آیا ہے۔

latest urdu news

عائشہ عمر کا ریئلٹی شو "لازوال عشق” حال ہی میں یوٹیوب پر ریلیز کیا گیا ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر اس کے مواد کو لے کر شدید ردعمل سامنے آیا۔ کئی صارفین نے اس پر پابندی لگانے کا مطالبہ بھی کیا۔ تاہم، عائشہ عمر نے انسٹاگرام پر اپنے بیان میں واضح کیا کہ وہ صرف منفی تبصروں پر توجہ نہیں دیتیں، بلکہ ان کے لیے والدہ کی تائید سب سے بڑی کامیابی ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ ان کی والدہ نے شو کو "دلچسپ اور مختلف” قرار دیا، اور کہا کہ یہ جاننا بہت اچھا تجربہ تھا کہ آج کل کے نوجوان کیا سوچتے ہیں، کیا محسوس کرتے ہیں، اور ان کی ترجیحات کیا ہیں۔ والدہ کے مطابق، شو میں ہونے والی گفتگو صحت مند اور متوازن تھی، جو اسے ایک معیاری پروگرام بناتی ہے۔

عائشہ عمر نے یہ بھی کہا کہ ان کی والدہ اب اس شو کو باقاعدگی سے دیکھنے کے لیے پُرجوش ہیں، حالانکہ انہیں ان کا مشہور ڈرامہ "بلبلے” پسند کرنے میں کافی وقت لگا تھا۔ اس لیے ان کے لیے یہ بات بہت معنی رکھتی ہے کہ والدہ نے پہلی ہی قسط کو سراہا۔

اداکارہ عائشہ عمر کے شو لازوال عشق پر عوامی اعتراضات، پیمرا کا باضابطہ ردعمل

انہوں نے مداحوں سے بھی کہا کہ وہ شو کی پہلی قسط ضرور دیکھیں اور اپنی رائے سے آگاہ کریں تاکہ آئندہ اقساط کو بہتر بنایا جا سکے۔

واضح رہے کہ شو کے ٹیزر کے بعد ہی سوشل میڈیا پر کچھ حلقوں کی جانب سے اسے "غیر اخلاقی” قرار دے کر پابندی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ لیکن پیمرا نے وضاحت دی کہ چونکہ "لازوال عشق” کسی لائسنس یافتہ ٹی وی چینل پر نہیں بلکہ صرف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نشر کیا جا رہا ہے، اس لیے یہ ان کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔

عائشہ عمر کے ردعمل سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اپنے شو کے مواد اور مقصد کے حوالے سے پُراعتماد ہیں اور فی الحال تنقید سے زیادہ اپنی والدہ اور مثبت آوازوں کی حمایت کو اہمیت دے رہی ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter