پنجاب پر بات کی تو مریم بی بی ناراض ہو جائیں گی، مرتضیٰ وہاب کا طنزیہ تبصرہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب کی صورتحال پر طنزیہ انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہوں نے پنجاب کے معاملات پر کچھ کہا تو وزیراعلیٰ مریم نواز ناراض ہو جائیں گی۔

کراچی میں ایک تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز میں آئندہ دو ماہ کے اندر فری لیبارٹری سروسز کا آغاز کیا جائے گا، جہاں تمام ٹیسٹ مفت ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام شہریوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کی طرف ایک قدم ہے۔

latest urdu news

مرتضیٰ وہاب نے وزیراعظم کی جانب سے کراچی کے لیے اعلان کردہ 20 ارب روپے کے پیکیج پر بھی تحفظات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ "کراچی جیسے بڑے شہر کے لیے یہ رقم ایک لالی پاپ سے زیادہ نہیں۔ اگر وزیراعظم 200 ارب روپے بھی خرچ کریں تو وہ بھی ناکافی ہوں گے۔” ان کا کہنا تھا کہ وفاق کی طرف سے کراچی کے لیے صرف کمپنی بنانے کا عمل کافی نہیں، بلکہ شہر کو اس کے جائز حقوق دیے جانے چاہییں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں موٹرویز بن گئیں، جبکہ بندرگاہوں کا حامل کراچی آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ مرتضیٰ وہاب نے زور دیا کہ "ہمیں الیکٹرک بسوں سے زیادہ اپنے شہریوں کی زندگیوں میں بہتری کی ضرورت ہے۔”

پنجاب کے حوالے سے گفتگو میں مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے پانی اور کینال کے مسائل پر بات کی، جو درست ہے کیونکہ پنجاب کے عوام اس وقت شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ تاہم، انہوں نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ اگر انہوں نے پنجاب پر کھل کر رائے دی تو "مریم بی بی ناراض ہو جائیں گی۔”

آخر میں میئر کراچی نے کہا کہ 15 سالہ پی ایس ڈی پی کا ریکارڈ نکال کر دیکھ لیا جائے تو واضح ہو جائے گا کہ کراچی کو کس حد تک نظرانداز کیا گیا ہے، اور اس شہر کو اس کا جائز مقام کیوں نہیں ملا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter