برطانیہ سے چوری کی گئی لگژری رینج روور کراچی کے علاقے صدر میں ٹریس

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

برطانیہ سے چوری ہونے والی مہنگی رینج روور گاڑی کی موجودگی کا پتہ کراچی کے گنجان آباد علاقے صدر میں لگایا گیا ہے، جس پر مقامی پولیس نے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

یہ قیمتی سیاہ رنگ کی رینج روور 22 نومبر 2022 کو برطانوی شہر ہیروگیٹ سے چوری کی گئی تھی۔ برطانیہ کی پولیس کی جانب سے گاڑی کا سراغ لگانے کے بعد معلوم ہوا کہ یہ کراچی منتقل ہو چکی ہے، جس کے بعد انٹرپول مانچسٹر نے سندھ پولیس سے باقاعدہ رابطہ کر کے گاڑی برآمد کرنے کی درخواست کی ہے۔

latest urdu news

انٹرپول کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق، گاڑی میں نصب ٹریکر کا رابطہ پہلے لیڈز میں منقطع ہوا، تاہم بعد ازاں 11 فروری 2025 کو اس کی آخری لوکیشن کورنگی روڈ، اعظم بستی، صدر کراچی میں ریکارڈ ہوئی۔

مزید یہ کہ گاڑی کی مکمل تفصیلات اور اس کا ڈیٹا انٹرپول کے ایس ایم وی ڈیٹا بیس پر بھی موجود ہے، جسے پولیس کی مدد کے لیے فراہم کیا گیا ہے۔

اطلاعات موصول ہونے کے بعد سندھ پولیس نے گاڑی کی تلاش اور برآمدگی کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں۔ امکان ہے کہ اس کارروائی کے ذریعے نہ صرف گاڑی واپس کی جائے گی بلکہ چوری کی اس بین الاقوامی سازش کے پیچھے موجود نیٹ ورک کو بھی بے نقاب کیا جا سکے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter