بھارتی ریپر اور گلوکار بادشاہ نے ایک اور مہنگی ترین لگژری گاڑی اپنی کلیکشن میں شامل کر لی ہے۔ اس بار انہوں نے ایک کالی رنگ کی رولز رائس خریدی ہے جس کی قیمت تقریباً 12 کروڑ بھارتی روپے (یعنی پاکستانی 38 کروڑ روپے سے زائد) بتائی جا رہی ہے۔
بادشاہ نے اپنی نئی گاڑی کے ساتھ انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کی ہیں، جن پر ان کے مداحوں کی جانب سے مبارکباد اور تعریفی کمنٹس کی بھرمار ہو گئی ہے۔
اس سے قبل بھی بادشاہ کے پاس ایک رولز رائس موجود تھی، اور یہ نئی خریداری ان کی لگژری لائف اسٹائل کو مزید نمایاں کرتی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بادشاہ کا شمار پنجابی اور بھارتی میوزک انڈسٹری کے سب سے امیر گلوکاروں میں ہوتا ہے۔ حال ہی میں انہوں نے امریکا میں اپنے ایک میوزک ٹور سے 6 ملین ڈالرز (تقریباً 1.7 ارب روپے) کمائے، جو کہ ایک ریکارڈ آمدنی ہے۔
یہ کارنامہ ان کے فینز کو یہ پیغام دیتا ہے کہ بادشاہ صرف گانوں کے ہی نہیں، کار کلیکشن کے بھی بادشاہ ہیں