انڈونیشیا میں اسکول کی عمارت منہدم

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

انڈونیشیا کے مشرقی جاوا میں الخوزینی اسلامک بورڈنگ اسکول کی عمارت گرنے سے ایک طالبعلم ہلاک اور 99 زخمی ہو گئے ہیں، جبکہ 65 طلبہ کے لاپتا ہونے کا خدشہ ہے۔ امدادی کارکن اب بھی ملبے تلے پھنسے طلبہ تک آکسیجن اور پانی پہنچا رہے ہیں تاکہ زندہ بچ جانے والوں کو نکالا جا سکے۔

latest urdu news

ریسکیو ٹیموں نے حادثے کے 8 گھنٹے بعد کمزور اور زخمی 8 طلبہ کو زندہ نکالنے میں کامیابی حاصل کی ہے، تاہم امدادی کارروائیاں مشکل صورتحال کے باعث رک نہیں رہیں کیونکہ عمارت کے غیر مستحکم حصے مزید حادثات کا خطرہ بنے ہوئے ہیں۔ ملبے تلے کئی لاشیں بھی دیکھی گئی ہیں، جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

واقعے کے وقت طلبہ دوپہر کی نماز ادا کر رہے تھے، اور خواتین طلبہ عمارت کے دوسرے حصے میں تھیں جو محفوظ رہیں۔ حکام کے مطابق، عمارت میں بغیر اجازت اضافی منزلیں تعمیر کی جا رہی تھیں، جو پرانے ڈھانچے کی بنیاد کے لیے ناقابل برداشت تھیں، جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔

طلبہ کے اہل خانہ ہسپتالوں اور موقع پر جمع ہیں اور اپنے بچوں کی بازیابی کے لیے دعا گو ہیں۔ حکام نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ ذمہ داروں کو قانون کے مطابق کارروائی کی جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter