کینیڈا نے بھارتی گینگ ‘لارنس بشنوئی گروپ’ کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کینیڈا نے بھارتی حکمران جماعت بی جے پی سے منسلک خطرناک گینگ ‘لارنس بشنوئی گروپ’ کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا ہے۔ اس گروپ پر الزام ہے کہ وہ قتل، فائرنگ اور آتشزنی کے ذریعے کمیونٹی کو دہشت زدہ کرتا اور بھتہ وصول کرتا ہے۔

latest urdu news

کینیڈا کے وفاقی وزیر برائے پبلک سیفٹی گیری اننداسنگری نے اعلان کیا کہ اس فیصلے سے کینیڈین حکام کو اس گروپ کے اثاثے ضبط کرنے اور اس کی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے قانونی سہولتیں ملیں گی۔

کینیڈین پولیس کے مطابق، بھارت نے لارنس بشنوئی گینگ کی مدد سے معروف سکھ رہنما اور کینیڈین شہری ہردیپ سنگھ نِجّار کے قتل کی منصوبہ بندی کی تھی۔ لارنس بشنوئی بھارتی جیل میں قید ہے، مگر اس کا گینگ بھارت سے باہر بھی سرگرم ہے۔

یہ گروہ پنجابی گلوکار سدھو موسے والا اور بھارتی سیاستدان بابا صدیقی کے قتل سے بھی مشتبہ ہے۔ کینیڈین پولیس نے کہا ہے کہ بھارتی سفارت کار اس گینگ کے ساتھ رابطے میں تھے اور یہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

اس اعلان کے بعد کینیڈا میں اس گروپ کے ساتھ مالی لین دین یا اس کی مدد کرنا جرم شمار ہوگا۔ کئی افراد گرفتار ہوچکے ہیں جبکہ بھتہ خوری اور قتل کی کوششوں کے متعدد کیسز میں تحقیقات جاری ہیں۔

ورلڈ سکھ آرگنائزیشن نے کینیڈین حکومت کے اس اقدام کو سراہا اور کہا کہ اب ضروری ہے کہ اس تشدد کے اصل ماسٹر مائنڈز کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

یہ فیصلہ کینیڈا اور بھارت کے درمیان جاری سفارتی کشیدگی کے دوران سامنے آیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter